Marze Ishq
0کسی کے کہنے سے کوئی برا نہیں ہوتا
ہر شخص پر دل سے بھلا نہیں ہوتا
جسے جستجو ہوحسن کی ہوتی ہوگی
ہم سے تو ایسا معاملہ نہیں ہوتا
میرے محبوب کے چہرے کا روپ ایسا تھا
کہ جس سے اونچا کوئی مرحلہ نہیں ہوتا
اس کی سادگی کا میرے آس پاس ہی کیا
پوری زمین پر مقابلہ نہیں ہوتا
مجھ سے چاند یہی بار بار پوچھتا ہے
کیا کسی بات کا تم کو گلا نہیں ہوتا
کہیں سے روشنی میری زندگی میں لے آؤ
اندھیرے دل میں کوئی حوصلہ نہیں ہوتا
دور کتنا بھی چلے جائیں پاس ہوتے ہیں
عاشقوں میں کہیں فاصلہ نہیں ہوتا
ہجر کا درد میاں وصل سے ہی جاتا ہے
یہ مرض عشق دوا سے بھلا نہیں ہوتا
ہم کبھی خود سے محبت نہیں کر تے منصور
وه ایک شخص گر ہمکو ملا نہیں ہوتا