Latest poems in Hindi & English on Republic day, India Gantantra Diwas, 26 January

مجھے تم سے محبت ہے

0
23 -Jun-2021 Mansoor Lonely Poems 0 Comments  129 Views
Mansoor

بہت دن ہوئے
تم سے وہ بات کہے
جو بات تمہارا چہرہ کھلا دیتی ہے
وہی بات جس کو بولنے سے
محبت کی ابتدا ہوا کرتی ہے
رونقیں برستی ہیں روہوں میں
دلوں میں جان پڑا کرتی ہے
ہاں وہی بات
جو درد میں ایک مرہم ہے
جسے سننے کو ہر محبوبہ ترستی ہے
وہ الفاظ میرے خوں میں دوڑ جاتے ہیں
اب تم سے بات نہیں ہوتی
نہ سلام آتا ہے
نہ خیریت ملا کرتی ہے
مگر میں اب بھی انتظار کرتا ہوں
میں چاہتا تھا کہ لوٹ آؤ تم
پھر میری دنیا میں
جہاں سے زندگی نے رنگ بدلا تھا
سوکھے پتوں پہ بہار آئی تھی
ہر پھول تازه لگتا تھا
ہوائیں سرد ہوا کرتی تھیں
موج آتی تھی جب بھی پانی میں
تمہاری تصویر بنا کرتی تھی
تمہاری آنکھیں ستاروں کے مانند
رات میں مجھ سے باتیں کرتی تھیں
اور وہ چاند جس کو دیکھنے کا
ہر دن دل کیا کرتا تھا
اب دکھتا ہی نہیں راتوں میں
شاید بادلوں نے ڈھک لیا ہے اسے
اب شبنم بھی اپنی نمی بھول بیٹھی ہے
ان نظاروں کو کیا ہوا منصور
یہ تو عشق کے مارے بھی نہیں
انھیں ہنسنے سے کون روکتا ہے
کہہ دو ان سے کہ تین سے زیادہ
دنوں تک سوگ نہیں کرتے ہیں
اب کس کے لئے رونا دھونا
تمہیں نا سننا ہے
نا ہی جواب دینا ہے
خود کو قربان کردیا تم نے
گھر کی عزت سماجی رسم نبھانے کیلئے
لیکن اب تم بھول کر سب کچھ
جس گھر میں بھی ہو مسکراتی رہو
میں بھی چاہتا نہیں کہ اب آواز
میری تم تک کبھی پہنچ پائے
پھر بھی یہ لفظ ابھی تمہارے ہی لئے
باربار بولنے کو آتے ہیں
تم سنو یا نہ سنو
یا سن کر ان سنا کر دو
مگر میں کہہ ہی دیتا ہوں
کہیں پھر کہہ نا پاؤں میں
مجھے تم سے محبت ہے
صرف تم سے محبت ہے
مجھے اب بھی محبت ہے



 Please Login to rate it.


You may also likes


How was the poem? Please give your comment.

Post Comment

Poemocean Poetry Contest

Good in poetry writing!!! Enter to win. Entry is absolutely free.
You can view contest entries at Hindi Poetry Contest: March 2017